جامعہ میں ماڈل کورٹ طلبہ کو رہنمائی فراہم کرے گی،وی سی ملاکنڈ

جامعہ میں ماڈل کورٹ طلبہ کو رہنمائی فراہم کرے گی،وی سی ملاکنڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ جامعہ ملاکنڈ کے شعبہ قانون میں ماڈل کورٹ روم طلبہ کو وکالت میں مہارت کے لئے مددگار ثابت ہوگی، وہ گزشتہ روز ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ قانون کے زیرانتظام ماڈل کورٹ روم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے،خورشید عالم انچارج شعبہ قانون اورفیکلٹی ممبرز عمران خان، ذاکر خان اور مس پروین گل سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے شعبہ قانون کے فیکلٹی ممبرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہاکہ جامعہ ملاکنڈ کے شعبہ قانون کی مزید بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔