پی ٹی آئی نے تفریق کا خاتمہ کردیا،حاجی اقبال آفریدی
باڑہ (نمائندہ پاکستان) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیفران و رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تفریق کا خاتمہ کردیا اور عوام کو بنیادی حقوق فراہم کررہی ہے باڑہ اور تیراہ کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، اقلیتی برادری کو آئین میں حاصل حقوق کا پورا خیال رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ اکاخیل کے علاقہ کلنگہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں انجمن تاجراں اور سکھ اقلیتی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر سکھ برادری نے رکن قومی اسمبلی کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیراہ میں دہشت گردی کے دوران سکھ برادری کے تباہی ہونے والے گھروں کا معاوضہ دیاجائے اور دہشت گردی کے دوران تباہی ہونے والے کاروبار کو دوبارہ جاری کرنے کیلئے سمیڈا کی جانب سے امداد میں اقلیتی برادری کو بھی شامل کیا جائے،اور دہشت گردی کے دوران کاروباری قرضہ جا کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،تقریب سے مشترکہ آفریدی کو سل کے چیئرمین حاجی سردار آفریدی انجمن تاجران باڑہ کے صدر معراج خان، انجینئر شاہ خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں باڑہ اور تیراہ کے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ضم اضلاع کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ترقی کیلئے کثیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ باڑہ بائی پاس باڑہ ڈیم،جمرود بائی پاس اور جبہ ڈیم وزیراعظم عمران خان کے دورے کے ثمرات ہیں،انہوں نے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے دوران کاروبار میں نقصان اٹھانے والوں کو امداد کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے