سنگین مقدمات میں  مطلوب اشتہاری مجرم  دیگر جرائم پیشہ سمیت گرفتار 

 سنگین مقدمات میں  مطلوب اشتہاری مجرم  دیگر جرائم پیشہ سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری وردی میں ملبوس اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں حیات آباد پولیس کو مطلوب ملزم کو دیگر جرائم پیشہ افراد سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاری مجرم کا تعلق ضلع چارسدہ حال انڈسٹریل حیات آباد سے ہے جو سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دیگر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتا تھا،تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، سرکاری کیپ، بیجز وغیرہ برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری وردی میں ملبوس ملزم عامر ولد شاہ محمد سکنہ ضلع چارسدہ حال انڈسٹریل حیات آباد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم حیات آباد پولیس کو اقدام قتل،شہریوں کو سنگین قسم کی دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے جیسے مقدمات میں مطلوب ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ، سرکاری کیپ، بیجز وغیرہ برآمد کرلی گئی ہے اسی طرح ایس ایچ او نورحیدر خان نے منشیات فروشی اور بارات کی خوشی میں بے دریغ ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث تین ملزمان محمد حسین ولد مختیار، کاشف ولد عبد الطیف ساکنان بہادر کلے اور لعل محمد ولد ولی محمد سکنہ چارسدہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے ایک عدد پستول،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کرلی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے