ڈینگی کیسوں میں اضافہ کے باوجود سپرے نہیں کیا جاتا:صوبیہ خان

ڈینگی کیسوں میں اضافہ کے باوجود سپرے نہیں کیا جاتا:صوبیہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی صوبائی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی صوبیہ خان نے کہا ہے کہ انتہا ئی آفسوس کی بات ہے کے خیبر پختو نخواہ میں آئے روز ڈینگی کے کیس بڑھنے کے باوجود صوبائی اور مرکزی حکومت اخباری بیانات کے سواء کچھ نہ کر پا رہی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقو ں میں ابھی تک ڈئینگی کیسو ں کے باجود سپرے کرنے کا کوئی اقدام نہیں گزشتہ دور حکومت میں ڈئینگی کیسو ں کے بڑ ھنے کی وجہ سے خادم آلہ پنجاب کے تعا ون سے تہکا ل میں میڈیکل ٹیمیں بیھجی گئی تھی نہ صرف یہ بلکے آج دوسرے روز سے گھروں اور سی این جی پمپو ں کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار ہے انھو ں نے کہا کے ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور حکومتی نمائیندے اپنی عیاشیو ں میں مصر وف ہیں انھو ں نے کہا کے اب تک کے دور حکومت سے یہ نظر آ رہا ہے کے حکومت وقت یعنی پاکستان تحر یک انصاف کے پاس ملک چلانے کی کوئی واضح پالیسیا ں ہی نہیں جس کی وجہ سے آئے روز عوام مختلف مسائل سے دو چار ہیں انھو ں نے کہا کے ملکی مسائل کو پس پشت ڈال کر اور اقتصا دی صورت حال سے نظریں چرانہ موجودہ حکمرانو ں کا پیشہ ہے اسی لئے اپنی کوتاہیو ں کو عوام کی نظرو ں سے دور رکھنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف ملک میں میڈیا کا گلہ گھو نٹنا چاتی ہے نہ صرف یہ بلکے پاکستان میں ووٹینگ کے لئے مشین متعا رف کرانے کی کوشیشو ں سے یہ بات پتہ چلتی ہے کے پاکستان تحریک انصاف کے حکمران اس بات کو خود بھی سمجھ چکے ہیں کے آنے والے الیکشنو ں میں پاکستانی عوام سے ووٹ لینا نا ممکن ہے اسی لئے مشنو ں کے متعارف کرانے سے ملک سے باہر کی عوام کے ووٹ کے زریع آئندہ الیکشن میں حکومیت بنانے کی پالیسی کو استعمال کیا جا رہا ہے لیکن آئندہ حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیو ں کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب ہونے نہ دیں گے اور ویسے بھی پاکستانی عوام پاکستان تحریک انساف کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے اتنے پریشان ہو چکے ہیں کے آیندہ حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا کو ئی حصہ نظر نہیں آ رہا۔