کراچی، لوٹ مار کی کوشش ناکام، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی، لوٹ مار کی کوشش ناکام، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے دونوں ملزمان کو دھر لیا۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔محمود آباد ریلوے کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والے کو علاج کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی کی شناخت اٹھارہ سالہ عبداللہ ولد امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے ٹانگ میں گولی لگی ہے۔شریف آباد میں جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے بچہ زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کی شناخت 12 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔