اشتہاری مجرمان کو پناہ  دینے والے سہولت کار گرفتار

 اشتہاری مجرمان کو پناہ  دینے والے سہولت کار گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ پور پولیس نے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین میں مطلوب خطرناک ملزمان کو پناہ دینے والے چار سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق گلوزئی سے ہے جو چمکنی پولیس کو مطلوب خطرناک ملزمان ہدایت اور انور شیر وغیرہ کو پناہ دینے سمیت اس کو مختلف مواقع پر امداد اور تعاون میں ملوث ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ ا و تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے سہولت کار عالم زیب ولد اورنگزیب، منصور ولد عظیم خان، شعیب ولد اطلس خان اور محمد صادق ولد اول شیر ساکنان گلوزئی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان قتل اقدام قتل اور دیگر جرائم میں مطلوب خطرناک ملزمان ہدایت اور انور شیر کو پناہ اور دیگر سہولیات دی تھی جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن خلاف تھانہ شاہ پور میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -