عدالتی ریمارکس کے باوجود کراچی میں چارجڈ پارکنگ جاری

عدالتی ریمارکس کے باوجود کراچی میں چارجڈ پارکنگ جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس کے باوجود کراچی کی انتظامیہ کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔ شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔کراچی میں چارجڈ پارکنگ بدستور جاری ہے۔ شہر کی کاروباری شہ رگ آئی آئی چندریگر روڈ پر 12 سے زیادہ مقامات پر غیرقانونی پارکنگ سائٹس موجود ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کس قانون کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے، چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتا خوری بند کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -