بریسٹ کینسر، یوفون بیماری کی بروقت تشخیص، علاج سے متعلق آگاہی مہم کیلئے سرگرم،مرکزی ٹاور گلابی رنگوں سے روشن

 بریسٹ کینسر، یوفون بیماری کی بروقت تشخیص، علاج سے متعلق آگاہی مہم کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (پ ر)نیا بھر میں اکتوبر کو چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی کے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اس بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق آگہی کے فروغ کے لئے اسلام آباد کے مرکز میں واقع یوفون ٹاور کو گلابی رنگوں سے روشن کردیا ہے۔ یہ اقدام خاص طو رپر خواتین میں چھاتی کے سرطان کے پھیلاؤ کی بروقت تشخیص اور آگہی پیدا کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر چھاتی کا سرطان خواتین کی اموات کا ایک بڑا سبب ہے۔ بدقسمتی سے ایشیا ء میں ان خواتین مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان کا شمار انتہائی متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے اور ہر سال اس مرض سے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریبا 13 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ سالانہ 5 لاکھ خواتین تاخیر سے تشخیص کے باعث اس مرض کے ہاتھوں دم توڑ دیتی ہیں۔ ہر سال ماہ اکتوبر کے دوران ان مریضوں سے اظہار ہمدردی، خود تشخیص کی بدولت بچنے کے مواقع میں اضافہ اور قبل از وقت تشخیص کی آگہی بڑھانے کے لئے یوفون ٹاور کو گلابی رنگوں سے روشن کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، آگہی سیشنز میں اس مرض سے متعلق عام غلط فہمیوں کی بیخ کنی اور اور اس جان لیوا مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔اس پورے ماہ کے دوران یوفون ٹاور کے گلابی رنگوں سے روشن کرنے کا مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق یاد دہانی کرانا ہے کیونکہ اس بیماری کو عموماً نظر اندازکردیا جاتا ہے یا شرم کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ یہ اقدام یوفون کی جانب سے اپنے صارفین کی بہتری کے دیرینہ عزم کا عکاس ہے جس کا اظہار اس کے نصب العین 'تم ہی تو ہو!' سے ہوتا ہے۔ 
کینسر