دولیگی جنرل کونسلر ساتھیوں سمیت  شبیر علی قریشی گروپ میں شامل

 دولیگی جنرل کونسلر ساتھیوں سمیت  شبیر علی قریشی گروپ میں شامل

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہنجرا گروپ کے پرانے ن لیگی 2جنرل کونسلرساتھیوں سمیت شبیرعلی گروپ میں شامل ہوگئے، (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی جو کہ اپنے والد میاں محسن علی قریشی مرحوم کے نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں وہاں حلقہ کی عوام میں بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے مختلف برادریاں ان کے گروپ میں شامل ہورہی ہیں، 3 دن میں مسلسل 9 بڑی برادریوں کی کاروان محسن میں شمولیت ہو چکی ہے،گزشتہ روزوفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے گروپ میں ن لیگ کی سیٹوں پر جنرل کونسلر منتخب ہونے والیہنجرا  گروپ کے 2پرانے ساتھیوں جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید اور جنرل کونسلر حمید سکندر نے ہنجرا گروپ سے 30سالہ پرانی رفابت کو خیر با کہتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر میاں شبیر علی قرشی گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا،گروپ میں شمولیت کے موقع پر جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر  عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی ان کے بھائی میاں حسن علی قریشی،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک طاہر محمودپتل، مجاہد خان چانڈیہ،اختر خان نتکانی،حافظ ریاض مشوری،حاجی رضا گورمانی،اعجاز بلاول خان گورمانی، غفور خان چانڈیہ،چودھری سرور، چوہدری محمد دین، چوہدری تاشفین عارف، چوہدری یاسر،حاجی مرزا انتظار بیگ،مرزا افتخار بیگ، مظہر خان چانڈیہ،ندیم خان چانڈیہ،ذیشان نیازی، چوہدری مختار احمد، چوہدری نعیم،شفیق انور شاز،کلیم اللہ نیازی، چوہدری قیصر شہزاد،عدیل کاظم، چوہدری شاہد، تعارف عظیم،چوہدری احمد وحید، غلام شبیر گوگا سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی،اس موقع پر جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید اور جنرل کونسلر حمید سکندر نے اپنی برادری کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پنڈال میں موجود ہنجرا گروپ کے دیگر برادری کے لوگوں حاجی رضا خان گورمانی، مرزا حاجی انتظار بیک،اعجاز بلاول گرمانی نے بھی ڈاکٹر میاں شبیر علی گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شبیرعلی قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -