اووربلنگ،متعلقہ افسرکیخلاف شکنجہ تیار

 اووربلنگ،متعلقہ افسرکیخلاف شکنجہ تیار

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ ملتان سمیت میپکو ریجن کے کسی بھی علاقہ میں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 اووربلنگ/اوورریڈنگ نہیں کی جارہی۔میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں ماہ ستمبر کے بلوں کی اشاعت سے قبل ریڈنگ کی تصدیق کی گئی ہے۔30روز اور اس سے کم عرصہ کی درست ریڈنگ کرکے بلوں کی اشاعت کی گئی ہے۔ملتان شہر کی سب ڈویژنوں میں 42روز کی ریڈنگ کے بل بھجوانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔اگر کسی صارف کو زائد ریڈنگ ہونے کا شبہ ہے تو متعلقہ آپریشنل دفاتر سے رجوع کریں۔اگر تحقیقات میں ثابت ہوا تو میپکو  اوورریڈنگ /اووربلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -