ڈاک کاعالمی دن، دفاتر میں تقریبات شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنیکا عزم

 ڈاک کاعالمی دن، دفاتر میں تقریبات شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنیکا عزم

  

وہاڑی،ماچھیوال(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) دنیا(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

بھرکی طرح بوریوالہ میں بھی ڈاک کا عالمی دن منایاگیااس سلسلہ میں  پوسٹ آفس بوریوالہ میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب میں کیک بھی کاٹاگیا۔اس موقع پراسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اسحاق خیام،رانامحمداکرم،عمران حیدر،انصرسہیل،بشیراحمد،ارشدمختارکے علاوہ پوسٹ آفس کے تمام ملازمین شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اسحاق خیام کاکہناہے کہ پاکستان پوسٹ ایک چھت کے نیچے بینکنگ،ویسٹرن یونین اورپنشن سمیت عوام کودیگرسہولیات فراہم کررہاہے پاکستان پوسٹ کی سروس آج بھی سب سے بہترین اورمعتبرسروس ہے نجی کورئیرکمپنیوں کے مقابلہ میں پاکستان پوسٹ کے ریٹس بہت ہی کم ہیں لوگوں کوچاہئے کہ پہلے کی طرح عیدکارڈاوردیگرتحائف کورواج دیں اوراپنے پیاروں کوتحفے تحائف بھجوانے کے لئے پاکستان پوسٹ کی خدمات حاصل کریں انہوں نے بتایاکہ بوریوالہ میں ای ایم ایس اور ای ایم ایس پلس فراہم کردی گئی ہے جس سے انتہائی سستی سروس فراہم کرتے ہوئے سات دن کے اندرپوری دنیامیں پارسل سمیت ڈاک پہنچائی جارہی ہے تقریب میں ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ اورپوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب کے پیغامات بھی پڑھ کرسنائے گئے جبکہ ملکی سلامتی اورپاکستان پوسٹ کی مزیدکامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔جبکہ ڈاک کے عالمی دن پر وہاڑی پوسٹ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر پوسٹ ماسٹر محمد عمران نے عملہ کے ہمراہ کیک کاٹا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پوسٹ ماسٹر محمد عمران نے کہا کہ پاکستان پوسٹ صارفین کو تیز ترین کورئیر سروسز مہیا کر رہا ہے جس کی ریٹ انتہائی کم ہیں ڈاکخانوں میں شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے یونیورسل پوسٹل یونین ڈائریکٹر جنرل پاکستان جاوید جاوید کی ہدایت پر انتہائی سادگی کے ساتھ ڈاک کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ لوگوں کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بھی برائے کار لائے جارہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی پوسٹ ماسٹر امانت علی سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کا ملازمین کے نام پیغام بھی سنایا گیا محکمہ ڈاک کے ریونیو میں اضافہ کرنے سمیت محکمہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا گیا تقریب میں محکمے کی ترقی اور ملکی سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ماچھیوال پوسٹ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا سینئر پوسٹ ماسٹر عبدالرف نے عملہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا،ڈاک کے عالمی دن پر ماچھیوال پوسٹ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر پوسٹ ماسٹر عبدالرف صرف نے عملے کے ہمراہ کیک کاٹا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پوسٹ ماسٹر عبدالرف نے کہا کہ پاکستان پوسٹ صارفین کو تیز ترین کورئیر سروسز مہیا کر رہا ہے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -