رقم دینے کاجھانسہ، محمود کوٹ میں خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

رقم دینے کاجھانسہ، محمود کوٹ میں خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) غربت کے ھاتھوں مجبور خاتون عزت لٹا بیٹھی، بیٹی کی شادی کے لیے ادھار رقم مانگنا مہنگا پڑ گیا رشتہ دار نے رقم دینے کا جھانسہ دے کر (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، کوٹ ادو کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع سدن والی کی رہائشی خاتون خورشید بی بی دختر الہی بخش جو کہ ایک نجی سکول ملازمہ ہے کو اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رقم کی ضرورت تھی غربت کے باعث اسے نے اپنی بھانجی کے شوہر سعد ولد محمد اختر قوم سرانی سے ادھار رقم مانگی جس نے رقم دینے کا وعدہ کیا اور  اسکو جھمکو چوک قصبہ گجرات پہنچنے کا کہا خورشید بی بی شام 4بجے مذکورہ مقام پر پہنچی تو سعد اختر نے کہا کہ آج بینک بند ھیں میں اپنے دوست سے رقم دلا دیتا ھوں اور سادہ لوح خاتون کو رقم دینے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر پارکو کے ساتھ کھیتوں میں ایک کوٹھڑی میں لے گیا جہاں اس کے 4ساتھی پہلے سے موجود تھے اوباشوں نے خاتون کو دبوچ لیا اور زبردستی بداخلاقی کرتے رہے ان کا ایک ساتھی باہر پہرہ دیتا رہا اوباشوں نے بداخلاقی کے دوران خاتون کی ویڈیو بھی بنالی اور ان کے خلاف کسی کارروائی کی صورت میں ویڈیو وائرل کر نے دھمکیاں دیتے رہے خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ نے اس کی جاں بخشی کرائی تھانہ محمود کوٹ پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان سعد اختر،محسن نذیر اور 3کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کے بااثر ھونے پر ملزمان کو گرفتار نہ کیا 15روز گذر جانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر گذشتہ روز متاثرہ خاتون اور اہل علاقہ نے محمود کوٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے انھوں نے آر پی او اور ڈی پی او سے نوٹس لینے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جھانسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -