ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکاحکم،افسروں کوٹاسک
خانیوال (نامہ نگار +نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ کی زیر صدرات ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
شیرازی، ممبران صوبائی اسمبلی سید خاور علی شاہ، سید علی عباس شاہ، شاہدہ احمد حیات، ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی سید مصدق علی شاہ، عبدالرازق نیازی، مسعود مجید، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او ڈویلپمنٹ سمیت تعمیراتی۔محکموں کے افسران اور متعلقہ سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت،پرائس کنٹرول میکاییزم، کورونا ویکسینیشن، انسداد ڈینگی، سٹیزن پورٹل، محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نیشنل سیکورثی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضلع کی سطح پر مساوی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جس سے اضلاع میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اپنی مقررہ مدت میں مکمل کروائیں۔معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کر رہی ہے اس لیے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، انفرا سٹرکچر کی بحالی اور دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں سے لوگ جلد مستفید ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ پڑتال میں خود کروں گا۔ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی ازخود انسپکشن کریں اس سلسہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ٹاسک