ووٹ دینے والوں کی امنگوں پر پورا اتروں گا،اظہرچانڈیہ

ووٹ دینے والوں کی امنگوں پر پورا اتروں گا،اظہرچانڈیہ

  

چوک سرورشہید (نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی 269 کے ایم پی اے سردار اظہر عباس خان چانڈیہ بلوچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ضمیر کی آواز پر پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑا اور پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا تاکہ میں اپنے حلقہ کی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرسکوں اورووٹ دینے والوں کی امنگوں پر پورا اتر سکوں۔ لیکن جب سے میں نے پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

جوائن کی ہے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کرکے کردار کشی کی جارہی ہے۔ہم پر بوگس الاٹمنٹ کرانے کے الزامات لگائے جارہے ہیں میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں اور چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مجھ پر ایک روپے کا ہیر پھیر ثابت ہوجائے تو ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دونگا۔ غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہاہوں میری کردار کشی ایک منصوبہ کے تحت کی جارہی ہے۔لیکن میں تحریک انصاف جوائن کرنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان کو اپنا لیڈر مانا ہے اس کے لئے جو مشکلات آئیں گی ان کا مقابلہ کرونگا۔میں نے علاقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور عوام کی خدمت اور علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے میرے علاقہ کی پسماندگی کا تو یہ عالم ہے کہ انسان اور حیوان ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں اگر علاقہ کی عوام نے مجھے اپنی محرومیوں کے ازالہ کے لئے منتخب کیا ہے تو میں اپنے حلقہ کی عوام کی محرومیوں کے لئے مجھے جس حدتک بھی جانا پڑا تو میں جاؤنگا۔اپنے حلقہ کے لوگوں کا میعار زندگی بلند کرنا ہے میری سیاست کا مرکز ومحور ہے۔ میرے مخالفین جھوٹا میڈیا ٹرائل کرکے الزامات لگا کر میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتے ہیں۔دھوکہ و فراڈ کے خاتمہ کے لئے ہی تو میدان سیاست میں آیاتھا میں لوگوں سے دھوکہ کیسے کرسکتاہوں۔ مجھ پر الزمات لگانے والے جلد شرمندہ ہونگے۔

اظہرچانڈیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -