بہاولپور، بچوں سے بدفعلی، گینگ سرغنہ سمیت پانچ گرفتار
بہاول پور (بیورورپورٹ)تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی،بچوں کوویڈیو گیمزکے ذریعے بہلاء پھسلاء بدفعلی کرنے والا گینگ کاسرغنہ5ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان وانسپکٹرجنرل آف پولیس(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی طرف سے معاشرے کے ہر طبقے کے جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کے لئے پروفیشنل پولیسنگ کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،Child Abuse کیسسز کے حوالے سے تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی، بچوں کو ویڈیوگیمز کے ذریعے بہلاء پھسلاء کر بدفعلی کرنے والا گینگ کا سرغنہ کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے گشت وناکہ بندی کے دوران ایک کار کو برائے چیکنگ روکا توکارڈرائیور نے کار روکنے کی بجائے تیز بھگالی،جس میں تین افراد اورایک نوعمر بچہ سوار تھا،جن کو مشکوک جانتے ہوئے سرکاری گاڑی تعاقب کرکے روکا گیا،ایک لڑکا جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اورپچھلی سیٹ پر درمیان میں بٹھایا ہواتھا۔جبکہ دیگر تینوں افراد کوبھی قابو کرلیا،مزید دریافت پر نوعمر بچے نے اپنانام کاشف حسین بتلاتے ہوئے کہا کہ رحمان کالونی میں محمدعامر نے ویڈیو گیمز کی دکان بنارکھی ہے،جہاں پر اکثر گیم کھیلنے جاتاتھا،پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عامر کہتا کہ تمھاری اپنی دکان ہے،جتنی مرضی گیمیں کھیلواورمیرے ساتھ بدفعلی کرتا تھا، جبکہ اس کی دکان پر طارق،کاشف شریف، وسیم، احمدشیر اورارشد بھی آتے جاتے تھے،ضروری کام کے سلسلہ میں لاری اڈا بہاول پورگیا تو طارق، کاشف شریف اورعامر بسواری کار آگئے، مجھے کہا کہ آؤ دکان پر گیم کھیلیں،انکارپر زبردستی مجھے کار میں سوار کرلیا اورعامر کی دکان کے قریب واقع رحمان کالونی میں لے گئے اورطارق نے میرے ساتھ بدفعلی کی اورملزمان نے میری نازیبہ تصاویر بنائیں۔دیگرلوگوں سے زبردستی بدفعلی کروانے کے لیے کار میں سوارکرکے اورہاتھ پاؤں باندھ دئیے مجھے نامعلوم جگہ پر لے کر جارہے تھے۔عامر نے دیگر اشخاص، طارق، کاشف شریف،وسیم، احمد شیر اورمحمدارشدکے ساتھ ملکر گینگ بنایا ہوا جو کہ نوعمر بچوں کو مفت گیمز کھیلنے کا جھانسہ دیکر بدفعلی کرتے ہیں۔جس پر تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزیداینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ملزم کو تمام شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اورعبرت کا نشان بنایا جائے گا،تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے،ڈی پی اونے تھانہ سول لائنزپولیس کی بڑی کامیابی پر ایس ایچ اواوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش بھی دی۔
بدفعلی