وزیراعظم سے زین قریشی کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم سے زین قریشی کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ملتان سے رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاس اسلام آبا دمیں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے این اے 157میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملتان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 سیکرٹریٹ کا تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے ملتان میں نشتر ہسپتال فیز 2 کی تعمیر ملتان میں 200بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی منظوری ٹاٹے پور میں انٹر چینج کی منظوری سمیت ملتان میں میگا پراجیکٹس کی منظوری پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ان میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کی نہ صرف محرومیاں دور ہونگی بلکہ خطے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -