شان رحمت اللعالمین تقریبات،تعلیمی اداروں میں مقابلے

 شان رحمت اللعالمین تقریبات،تعلیمی اداروں میں مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  وقا ئع نگار،سٹی رپورٹر )سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائنز ملتان میں جشن عید میلاد النبی ؐ کی سیکیورٹی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
انتظامات کے حوالے سے علما کرام اور جلوس منتظمین کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پر ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن (ر) دوست محمد ان کے ہمراہ تھے۔علما کرام اور جلوس منتظمین کی طرف سے صدر متحدہ میلاد کونسل ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی، زاہد بلال قریشی، جنرل سیکریٹری متحدہ میلاد کونسل ڈاکٹر اشرف علی قریشی، محمد حامد الرحمن حامدی، صدر متحدہ میلاد کونسل محمد ارشد القادری، مرکزی میلاد کمیٹی ملتان رکن الدین حامدی، جنرل سیکر ٹری را محمد عارف رضوی، محمد اظہر سعیدی، محمد اقبال تحریک منہاج القران، پیر محمد افضل فرید چشتی، حکیم ذیشان احمد سیفی و دیگر مذہبی رہنما میٹنگ میں شریک ہوئے۔میٹنگ میں تمام علما کرام کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام جلوس منتظمین فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جلوسوں کے اوقات کی پابندی کریں۔تمام علما کرام اور جلوس منتظمین کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔علما کرام جلوس منتظمین نے اس دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ تمام جلوس مقرر اوقات میں آغاز و اختتام پذیر ہوں گے۔ ویمن یونیورسٹی میں ہفتہ شان رحمت العالمینؐ کی تقریبات شروع ہوگئی، جن کا سلسلہ 14 اکتوبر تک جاری رہے گا، پہلے روز قرات اور نعت کے مقابلے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ خاتم النبیین حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیثیت بے مثال آفتاب  درخشاں کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہے جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان کے بہترین استاد تھے جو ہمیں ہمیشہ انسانیت کا احترام، محبت، پیار اور دیکھ بھال کا درس دیتے ہیں اگر ہم سچے مسلمان بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد (ص) کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہبی علماء اور اساتذہ  ہمارے معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمے میں بہت زیادہ حصہ ڈال سکتا ہے تاکہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں امن اور ترقی کے ساتھ رہ سکیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شان رحمتہ اللعالمین تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے تقریب کی صدارت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں شان رحمتہ اللعالمین تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ آقائے دو جہاں ؐکو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تلاوت قرآن پاک اور ذکر رسول سے بڑی کوئی سعادت نہیں اس لئے شان رحمتہ اللعالمین تقریبات مناکر اس عظیم ہستی کو نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم تا 12 ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ،خطاطی،سیرت النبی کانفرنس اور محافل میلاد سمیت مختلف تقریبات منعقد ہونگی۔ وزیراعلی پنجاب نے طلباء کیلئے رحمتہ اللعالمین سکالر شپ کو 1 ارب روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مقابلہ حسن قرآت کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

میلسی،بہاولپور،چوک اعظم،راجن پور،میاں چنوں،محسن وال،خانیوال،لیاقت پور، وہاڑی،روجھان(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹ لائٹ ٹاؤن بہاول پور میں شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں ضلع بہاول پور کے کالجز کے مابین حسن قرأت و حسن نعت کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور پروفیسر واجد ملک، اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل کالج مس پروین اختر نے کی۔شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلع بہاول پور کے مختلف گرلز کالجز کی طالبات کے مابین منعقدہ ان مقابلہ جات کے منصفین ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور ڈاکٹر عطاء الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات بغداد روڈ کالج بہاول پور محمد مدنی اور اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور حافظ محمد سعد عامر تھے۔ حسن قرأت کے مقابلہ جات میں ضلع بہاول پور کے 7گرلز کالجز اور حسن نعت کے مقابلہ جات میں 8گرلز کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔شان رحتم اللعالمینؐ کے سلسلہ میں منعقدہ حسن نعت کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور کی طالبہ ملائکہ ندیم نے اول، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین حاصل پور کی طالبہ زہرا ایوب نے دوم اور DMRبہاول پور کی طالبہ عشرت لطیف نے سوم پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح مقابلہ حسن قرأت میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور کی طالبہ بشریٰ عارف نے اول، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج سمہ سٹہ کی طالبہ صائمہ مشتاق نے دوم جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ کی طالبہ عاطفہ اکرم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری مسز ام کلثوم نفیسہ نے انجام دیئے۔عشرہ شان رحمت ا للعالمین کے سلسلہ میں حسن نعت خوانی وحسن قراَت کے مقابلوں کی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات پنجاب سردارشہاب الدین سیہڑتھے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیا ء اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل فیا ض احمدندیم بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردارشہاب الدین سیہڑنے کہاکہ پوری انسانیت کے لئے پیام رحمت سیرت النبی ؐکی عظیم و تابناک مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت کے پیغام پوری دنیاکے لئے مشعل راہ ہے جن پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا میں کامیابی ممکن ہے۔ سردارشہاب الدین سیہڑنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان خا ن بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جانا ایک احسن اقدام ہے جس کا بنیادی مقصدنوجوان نسل کو سیرت النبی ؐکے مختلف پہلووں سے آگاہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیا ء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا رحمت العالمینؐ کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہوکردین ودنیامیں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضور اکرمؐکا پیغام رحمت صرف انفرادی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے اجتماعی پیغام ہے کہ وہ پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرسجاد حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر امین اللہ قاضی اور ججز کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر زمحمدارشاد،ڈاکٹرمحمدبلال نے انجام دیے۔سیمینار کے آخر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانے کا اعلان حضور پاکؓ سے عقیدت اور محبت کا بے مثال اظہار ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب حکومت کے عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانے کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔حضرت محمد ؓ کی ولادتِ ؓ باسعادت کے سلسلے میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانا ہمارے لیئے بہت بڑا اعزاز اور باعث سعادت ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانے کااعلان کیا ہے جو حضرت محمد مصطفیؓ سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تمام اضلاع میں شان رحمت اللعالمینؓ کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل منعقد ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں خطاطی کی نمائشیں اور تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ تمام تقریبات میں کورونا ایس او پیز کے تحت شرکت کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں رحمت اللعالمین سکالرشپ سکیم  کے تحت ذہین اورنادار طلبا کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574 رحمت اللعالمینؓ سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔ جبکہ پیف کے تحت 677مزید رحمت اللعالمینؓ سکالرشپ دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ حکومت رواں برس83کروڑ40لاکھ روپے کے 29142 رحمت اللعالمینؓ سکالر شپ دے گی۔ یہ اقدام آنحضرتؓ سے عقیدت اور محبت کااظہار ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ؐوصحابہ وسلم کی آمد سے دنیا روشن ہوئی۔ ا سواحسنہ پر عمل کر کے ہم سب اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور محمد یاسین نے سکو ل ہذا میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی ؐکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پردیگر سٹاف اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عید میلاد النبیؐ کی تقریب کے دوران طلبا و طالبات کے درمیان قرآت اور تقاریر کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔جشن عید میلاد النبی ؐکی تقریب میں طلبا و طالبات نے سماں باندھ دیا۔پرنسپل نے مزید کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم پوری انسانیت کے رہبر و راہنما ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔اسوۂ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کرہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اتباع رسول اکرمؐ ہی دراصل رہتی دنیا تک کے انسانوں کی کامیابی کا زینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور پروفیسر واجد ملک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاول پور میں شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ نعت خوانی و قرأت کے مقابلہ جات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر دین محمد نے کی جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر عبد السلام بھی موجود تھے۔منصفین کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور محمد احمد مدنی، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ صادق کامرس کالج بہاول پور حافظ عبد الجمیل حقانی اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور عظمیٰ اخلاق نے ادا کئے۔ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مقابلہ حسن قرأت میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بغداد روڈ بہاول پور کے حافظ محمد حارث نے پہلی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حاصل پور کے طالب علم حافظ محمد طاہر ضیاء نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خیر پور کے حفظ الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور کے طالب علم عبد الرحیم اول، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حاصل پور کے طالب علم محمد بلال دوم اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بغداد روڈ بہاول پور کے علی رضا انجم سوم رہے۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر لئیق انور زیدی نے کی۔جشن عید میلاد النبی ؐمذہبی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے جشن عید میلاد النبی ؐکے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں میں تمام تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہترین کئے جائیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر بسلسلہ شان رحمت العالمین میونسپل کمیٹی میاں چنوں میں تقریب مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد،تحصیل بھر سے حفاظہ کرام نے مقابلہ میں حصہ لیا،حافظ علی اسلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی میاں چنوں میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال اور چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ کی زیر نگرانی تقریبات بسلسلہ شان رحمت العالمین کا آغاز کر دیا گیا ہے،پہلی تقریب میں مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام زکریا ہال میں کیا گیا،مقابلہ میں تحصیل بھر سے حفاظ کرام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا،تقریب کی میزبانی آفس سپرنٹنڈنٹ سجاد حسین شاہ جبکہ نقابت کے فرائض بلڈنگ انسپکٹر بلدیہ سعیدالزماں محبوبی نے سرانجام دیئے جبکہ کہ مقابلہ کے ججز میں مولانا قاسم سیالوی،مولانا ارشد عاجز اور علامہ بشارت علی شامل تھے،مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام حفاظ کرام اُمیدواروں نے بہترین قرآت سنائیں،خوبصورت آوازوں میں قرآت سُن کر شرکاء نے اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کی،آخر میں ججز نے پوزیشن ہولڈرز اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا،ججز کے فیصلہ کے مطابق حافظ علی اسلم نے پہلی جبکہ حافظ عطاء اللہ نے دوسری پوزیشن اور قاری سمیع اللہ تیسری پوزیشن حاصل کی،مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز اور مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا،تقریب میں امیر مرکزی جمیعت اہل حدیث میاں چنوں مظہر امین چوہان،چوہدری اشعر نعمان،چوہدری شاہد محمود،چوہدری شعیب افضل،چوہدری محمد اقبال،رانا محمد اسلم،ریاض احمد کھچی، مرزاقمر شہزاد سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ ''شان رحمت اللعالمین'' شایان شان انداز میں منانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ضلعی سطح کے مقابلہ حسن قرأت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسرزینب مسعود نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزاحمررؤف تھے جبکہ مہمان اعزاز وائس پرنسپل مسز نگہت احسان تھیں۔کمپیئرنگ کے فرائض صدرشعبہ اردومسز رضیہ رحمان نے سرانجام دئیے اورمنصفین کے فرائض صدرشعبہ عربی مسز روبینہ فضل‘قاریہ سعدیہ آصف اورقاریہ عروہ صدیقی نے اداکیے۔مقابلہ حسن قرأت میں خانیوال‘میاں چنوں‘جہانیاں‘کبیروالا اورکچا کھوہ کالجز کی طالبات حافظہ تذمین‘رباب زہرہ‘آمنہ صفدر‘دانیہ زیدی‘ماہ نوریعقوب اورسونیا جمیل نے حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمررؤف نے کہاکہ ان مقابلہ جات کا مقصد طالبات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پید ا کرنے کیساتھ ساتھ ان میں تعلیمی رحجان پید اکرنا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر بہترین معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔پرنسپل پروفیسرزینب مسعود نے کہاکہ ہمارے آخری پیغمبر حضرت محمد ؐ پر ناز ل ہونیوالی آخری کتاب قرآن کریم ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتاہے جب وہ اسے پڑھے گا قرآن پاک کی تلاوت کرنا باعث برکت اورثواب ہے قرآن مجید ہمیں امن‘محبت‘رواداری‘بھائی چارے‘تحمل وبرداشت کا پیغام دیتا ہے جسے ہم اپنی زندگی میں شامل کرکے دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔وائس پرنسپل مسز نگہت احسان نے کہاکہ طالبات روزانہ وقت نکال کر قرآن مجید کی تلاوت کریں اوراسے سمجھیں اوراسکو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تاکہ دین اسلام کی اہمیت اورمحمد مصطفی ؐکی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرکے زندگی کے اصل مقصد کو پہچان سکیں۔منصفین کے فیصلے کے مطابق حافظہ تزمین گرلز کالج میاں چنوں نے پہلی‘سونیا جمیل گرلز کالج خانیوال نے دوسری اورگرلز کالج کچا کھوہ کی طالبہ ماہ نوریعقوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی خالد محمود ببر نے کہا ہے کہ خاتم۔النبین پر وہ کتاب اتری جس کا بار پہاڑ بھی برداشت نہ کر سکتے۔یہ آخری کتاب ہدایت تمام انسانوں کے لیے امن و سلامتی اور قرب خدا کاراستہ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین  کے حوالے سے. جناح ہال میلسی میں مقابلہ حسن  قرات کے موقع پر کیا۔جس میں 11 طلبہ و طالبات سروش احمد۔ندا بتول۔اقرا۔محمد ابو بکر۔بلال۔محمد عمیر۔اقصی۔حنان۔شہر یار۔افنان اور حسنین  نے حصہ لیا۔ججز کے فرائض محمد اویس۔شیر خان اور شاہد اقبال نے ادا کیے۔جس کا اعلان بعد میں ہو گانظامت علی حسین جاوید نے کی  جبکہ ضلعی لیول پر حسن قرات۔نعت اور تقاریر کے بوائز کے مقابلے گور نمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈ ری سکول  وہاڑی میں جبکہ طالبات کے مقابلے گور نمنٹ گر لز ہائر سیکنڈری سکول دانیوال وہاڑی میں منعقد ہوئے۔جبکہ لیاقت پورمیں شانِ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تحصیل سطح کے حسن قرآت، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لیاقت پور میں منعقد ہوئے جس میں سکول ہذا کے طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا محمد حمزہ نے نعت میں پہلی، سرمد خالد نے قرآت اور عبداللہ ندیم نے تقریری مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ھائی سکول محمد سلیم آصف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے محمد اشرف ربانی انچارج اور رانا محمد ندیم ایس ایس ٹی کوآرڈینیٹر ادبی پروگرام کو شاندار تقریب منعقد کروانے پر مبارک باد دی۔ضلع مظفرگڑھ میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں مختلف تقاریب جاری ہیں، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے اپنے انداز میں حضور اکرم ؐ کی محبت سے سرشار ہو کر عید میلاد النبی ؐمنارہے ہیں۔ ضلع بھر کے بوائز اور گرلز کالجز، سرکاری اور نجی سکولوں، تعلیمی اداروں میں حسن قرات، نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے جاری ہیں، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر مقابلہ جات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری عمارات پر رات کے وقت چراغاں کیا جارہا ہے۔روجھان میں عید میلادالنبی کے سلسلہ میں مسجد ٹلو خان سے علامہ قاری محمد یونس سیعدی اور مولانا شوکت علی سعیدی کی قیادت میں ریلی نکالی گء  جو صدر بازار ختم نبوت چوک سے ہوتی ہوئی نیشنل تحصیل پریس کلب چوک کے عوامی چبوترے پرپہنچی جہاں عوام کے جمع غفیر سے علامہ قاری محمد یونس سیعدی اور مولانا شوکت علی سیعدی نے حضوراکرم کی حیات طیبہ پرتفصیلی خطاب کیا اور بتایا کہ انکے ظہور سے کیسے اندھیرے روشنی میں بدل گئے جہالت میں ڈوبا معاشرہ  ایک باشعور راہنما معاشرہ  میں بدل گیا انھوں نے اپنے خطاب میں حضورؐکے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرنے پر زور دیا دوسری طرف مختلف مدارس کے نعت خواہوں کے درمیان مقابلہ حسن قرات  مونسپل کمیٹی روجھان میں منعقد کیا گیا جسکی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر محمد قاسم گل کررہے ہیں مقابلہ حسن قرات میں قاری محمد یونس سعیدی علامہ شوکت حسین۔سعیدی عبدالروف مزاری اشتیاق احمد ندیم۔حسین کھوگانی سمیت دیگر علما کرام اور مدرسہ کے طلبا نے حصہ لیا آخر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی پاک فوج کی سلامتی کے لیے دعا کی گء