تعمیراتی میٹریل کئی گنا مہنگا، گھر بنانا اب صرف خواب

تعمیراتی میٹریل کئی گنا مہنگا، گھر بنانا اب صرف خواب

  

   ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان)   سیمنٹ اور سریے سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام اپنا گھر بھی تعمیر نہیں کرسکتے پہلے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان تھے اب تعمیراتی میٹریل کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے 450روپے میں فروخت ہونے والی سیمنٹ کی بورری کی قیمت700روپے تک جاپہنچی وزیراعظم (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

عمران خان عوام کو صرف گھبرانہ نہیں ہے کی لوری سنا دیتے ہیں عوام جائے تو کھاجائے ان خیالات کااظہارٹبہ سلطان پورکی سیاسی و سماجی تنظیموں کے افراد نے ملک فاروق احمد کھوکھر، عاصم سعید خان منیس، چوہدری سہیل اجمل کمبوہ نمبردار، سید الطاف حسین ہاشمی، نواب فیصل خان خاکوانی، چوہدری نذیر عطاری گجر اور نظام اللہ خان پاندہ ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ گھر تعمیر کر نے کے لئے اینٹیں، سریہ، سیمنٹ اور بجری کی قیمتوں میں گذشتہ تین سال کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوچکاہے اب غریب عوام اپنا گھر تعمیر نہیں کر پائے حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔  

سینٹ مہنگا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -