ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں تقریب،حنیف  پتافی، شاہینہ نجیب کھوسہ اوردیگر کی شرکت

 ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں تقریب،حنیف  پتافی، شاہینہ نجیب کھوسہ اوردیگر کی شرکت

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کہا ہے کہ دماغ میں بگاڑ سے پورا انسانی جسم مفلوج ہو جاتا ہے جبکہ حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ماہر نفسیات تعینات کر کے شعبہ کو مزید موثر بنانا چاہتی ہے. انہوں نے ان خیالات کااظہار ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ صحت مند دماغ سے ہی انسانی جسم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے. ماہرین دماغی امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کیلئے ذاتی دلچسپی لیں. اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ طب مسیحائی پیشہ ہے. ذہنی مریضوں کے سا تھ مشفقانہ رویہ اختیار کیاجائے. تقریب سے پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، ایم ایس ڈاکٹر نجیب احمد، سربراہ شعبہ ڈاکٹر رضوان الحسنین صدیقی اوردیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں دریں اثنا مشیر صحت پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی، سی ٹی سکین، میموگرافی سمیت دیگر آلات اورشعبوں کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایاکہ ٹبی قیصرانی کی ٹیم سٹی سکول کی ٹیم کو شکست دے کر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہی چیمپئن شپ میں 48 ٹیموں نے حصہ لیا اور طویل عرصہ بعد حکومت پنجاب نے قومی کھیل کی بحالی کیلئے اقدامات کیے آخر میں حنیف پتافی نے سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن و دیگر کے ساتھ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے دریں اثناء مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز سڑک کی بہتری کا سنگ بنیاد رکھا وقار کنٹین چوک سے سرکٹ ہاوس ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی بہتری پر دو کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور لوکل گورنمنٹ دو سال کے اندر مکمل کرنے کا پابند ہو گا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی حنیف خان پتافی نے کہاکہ حلقہ کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کے حلقہ سمیت ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے ریکارڈ 57ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے جس سے ضلع میں مساوی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے ڈیرہ غازیخان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے جبکہ شہر کی سڑکوں کی بحالی و بہتری کا آغاز کر دیاگیا۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -