موسم سرماکیلئے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل فائنل

موسم سرماکیلئے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( سٹی رپورٹر)  ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیاہے جو 15 اکتوبر سے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ملت ایکسپریس (17UP /18DN)  کو جہانیاں اور دنیاپور ریلوے اسٹیشن پر سٹپ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر اپ اینڈ ڈاؤن کی 9 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے۔ سٹاپ ختم ہونے والی ٹرینوں میں خیبر میل (2DN) کا خیرپور ریلوے اسٹیشن، بہاالدین زکریا ایکسپریس (25UP/26DN) کا سرہاری ریلوے اسٹیشن، اٹک پسنجر (201UP /202DN) کا سوہان  برج ریلوے اسٹیشن،جنڈ پسنجر (203UP/204DN) کا کنجور ریلوے اسٹیشن، موہنجوداڑو پسنجر (213UP/ 214DN) کا انرپور، بڈھا پور، گوپانگ، کھنوٹ، منجند، سن، بوبک روڈ، خداآباد، کے نام شامل ہیں۔ اس طرح ملت ایکسپریس (17UP/18DN)کا ملتان سے روٹ تبدیل کرکے براستہ لودھراں۔جہانیاں، خانیوال سے کراچی جائے گی اور دھابیجی اور میرپور خاص کے درمیان شاہ لطیف ایکسپریس (151UP/152DN) کو بحال کردیاگیاہے۔ 
ٹائم ٹیبل