خانپور، احاطہ عدالت میں ملزم پر مخالفین کا کلہاڑی سے حملہ، حالت نازک

 خانپور، احاطہ عدالت میں ملزم پر مخالفین کا کلہاڑی سے حملہ، حالت نازک

  

رحیم یارخان،  خان پور(بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) احاطہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 عدالت میں قتل کے ملزم کو مخالف پارٹی نے کلہاڑی سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا جسے 1122 نے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس قتل کے مقدمہ کے ملزم مشتاق احمد ولدغلام حسین قوم کورائی سکنہ خان پورکو مقامی عدالت میں ریمانڈ پر لائی جہاں کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی مبینہ طور پرموجود مخالف پارٹی کے صابر حسین اور محبوب نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا ملزم ہتھکڑی میں پولیس کی معیت میں تھا دفاع نہ کر سکا تھانہ سٹی پولیس نے ایک حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا اس واقعہ سے وکلاء اور سائلین میں شدید خوف وہراس پھیل گیا 1122 نے اطلاع ملنے پر شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا دریں اثناء ملزم کے وارثان نے پولیس کے خلاف بہت شور و واویلا کیا پولیس کی موجودگی میں ہتھکڑی لگے ملزم پر قاتلانہ حملہ کیسے ہو گیا یہ عدالتی سکیورٹی پر ایک کھلا سوال ہے واضح  رہے کہ گزشتہ روز مقامی اے ایس پی نے صدر بار کے ساتھ مل کر احاطہ عدالت کی سکیورٹی کا جائزہ لیا تھااور یقین دلایا تھا کہ اس ایریا میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی لیکن دوسرے ہی روز یہ واقعہ پیش آگیا اطلاع پاکر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے احاطہ عدالت کو گھیرے میں لے لیا آخری اطلاعات تک پولیس مصروف کارروائی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -