پی ایچ آئی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،مختلف امورکاجائزہ

 پی ایچ آئی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،مختلف امورکاجائزہ

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹیو مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور پی ایچ آئی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت بی او ڈی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ خواجہ فاروق سعید نے کی۔اجلاس میں سی ای او ایڈمن عامر غازی، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز اور کمپنی کے نمائندہ افسران بھی موجود تھے۔کمپنی کے سی ای او عامر غازی نے اجلاس کے شرکا کو کمپنی کے انیشیٹو، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار دسمبر 2021 تک پورے پنجاب میں بڑھایا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت شہریوں کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -