ملتان، کرونا ا یس او پیز کی خلاف ورزی پر 17ہوٹل، 15دکانیں سیل
ملتان ( وقا ئع نگار ،سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 926 تک جاپہنچی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے 09 اکتوبر 2021 کے درمیان کورونا کے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 926 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 13ہو گئی ہے جن میں سے 07 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 34 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 81 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 922 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 23 وینٹی لیٹر خالی ہیں، جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 368 ہے، جن میں سے 226 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق داخل 142 مریضوں میں سے 122 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 13 مریضوں میں سے 13مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جمعہ المبارک کے لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے رات گئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔اس موقع پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 17 ہوٹل اور 15 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 5 دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چھاپے مارے تو ہوٹلوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جن میں کے ایف سی،شنگریلا گرل،شنگریلا گارڈن،بندو خان،المائدہ پیزا سمیت درجن سے زائد ہوٹل شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی ٹیموں کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں وارننگ کے باوجود لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا آغاز کرینگے۔