نشترہسپتال،سرجیکل فلورپرچھ نئے آپریشن تھیٹر زکی تعمیر مکمل

  نشترہسپتال،سرجیکل فلورپرچھ نئے آپریشن تھیٹر زکی تعمیر مکمل

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )نشتر ہسپتال میں نئے اسٹیٹ آف آرٹ آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی حوالے سے سرجیکل فلور پر چھ  نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا اور گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نئے آپریشن تھیٹرز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور اپنے دست مبارک (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

سے تھیٹرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ قبل ازیں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے نئے تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر، اخراجات اور مخیر حضرات کی جانب سے کئے گئے تعاون پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور تقریب میں شامل دیگر شرکا کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بقیہ سات آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے لیے ہم کنٹریکٹرز سے رابطے میں ہیں اور انشاللہ اس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔اس افتتاحی تقریب میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، سینئر فیکلٹی ممبران، ایم ایس نشتر ہسپتال اور  نشتر ہسپتال کے دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے حوالے سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیا ٹرک میڈیسن اور نجی فلاحی ادارے" تارے زمین " کے اشتراک سے قائم نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈیا ٹرک نیفرالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان انچارج شعبہ پیڈیا ٹرک میڈیسن اور ڈاکٹر نصرت بزدار ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیا ٹرک میڈیسن نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو شعبے میں دستیاب طبی سہولیات اور ڈیپارٹمنٹ میں جاری تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی۔  یاد رہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈیا ٹرک نیفرالوجی میں گردوں کی بیماری میں مبتلا بچوں کو ڈائیلاسز کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وارڈز میں داخل بچوں کی عیادت بھی کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے مذکورہ شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کے حوالے سے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔نشتر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے پیٹ سکین مشین کی تنصیب کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین, ڈائریکٹر مینار کینسر ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر ثاقب خان مینار کینسر ہسپتال ملتان اور ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹ سکین مشینیں کی تنصیب  کے حوالے سے اور گزشتہ میٹنگ کی روشنی میں ہونے والی پیشرفت بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود تمام اراکین نے نشتر ہسپتال ملتان میں آنے والے مریضوں کو پیٹ سکین کی سہولت مہیا کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپریشن تھیٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -