میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 94بجلی چوروں کورگڑا

میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 94بجلی چوروں کورگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 94افراد کو بجلی چوری (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ27ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 23 لاکھ88 ہزار روپے جرمانہ عائد۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔8اکتوبر2021 کو میپکوملتان سرکل میں 6 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر2 لاکھ75ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 18افراد کو5لاکھ روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 10بجلی چوروں کوایک لاکھ97ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7صارفین کو2 لاکھ84ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 15افراد کو2لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 15بجلی چوروں کو2لاکھ49ہزارروپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، مظفرگڑھ سرکل میں 18 صارفین کو4لاکھ49ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو25ہزارروپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4 صارفین کو84ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اوردو مقدمات درج کروائے گئے۔
بجلی چور