انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام عشائیہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت 

 انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام عشائیہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت 

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج حضور نبی کریم کی شفاعت کی بدولت پوری دنیا روشن(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 ہے اور آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے جل کر خاک ہو چکے ہیں جبکہ صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ حسب سابق اس سال بھی جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جمیل آباد میں انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس میں شامل ہونے والی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا جس میں درگا حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفی گیلانی نے دعا کرائی جبکہ مرکزی میلاد کونسل تاجروں صحافیوں،اخبار فروش رہنماؤں اور گیلانی خاندان کے سرکردہ افراد نے شرکت کی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ الحمداللہ حضور اکرم ؐ کی روشنی بڑھتی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ ہم جشن عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منائیں صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو حسب سابق صبح 9بجے شوکت حسین اسلامیہ کنڈرگارٹن سکول دولت گیٹ سے قدیم تاریخی جلوس نکالا جائے گا اور اسی مقام پر جلسہ میلاد النبی ؐ و تقسیم انعامات ہو گا آپ تمام حضرات با وضو ہو کر جلوس اور جلسہ میں شریک ہوں مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، ملی یکجہتی کونسل کے صدر و جماعت اسلامی کے سینئر رہنما آصف محمد اخوانی، دعوت اسلامی کے محمد سلیم بلالی عطاری، تاجر رہنما سلطان محمد ملک نے اپنے خطاب میں انجمن اسلامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ربیع اول کے جلوسوں کے راستوں کی مرمت صفائی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور چوک حسین آگاہی پرجلوسوں کے اوقات کے سابقہ فیصلے پر عمل کرایا جائے اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما شیخ صلاح الدین نے اعلان کیا کہ اخبار فروش بھی 12ربیع اول کے جلوس میں شرکت کریں گے۔

عشائیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -