خانپور میں ختم نبوتؐ کانفرنس، ہزاروں افراد کی شرکت

خانپور میں ختم نبوتؐ کانفرنس، ہزاروں افراد کی شرکت

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ محمد بن قاسم بستی اختیارخان۔ تحصیل خانپور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

تاجدار ختم نبوت و شان صحابہ و اہل بیت کانفرنس منعقد ہوئی۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی عقیدہ  ختم نبوت قانون ناموس رسالت و ناموس صحابہ دینی مدارس کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔ کانفرنس کی صدارت مولانا پیر کفایت اللہ درخواستی نے کی کانفرنس کے منتظم انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سٹی صدر مولانا ہاشم فاروقی نگران تحصیل صدر  مولانا قاری معاویہ ڈاہر  تھے  اسٹیج سیکرٹری سٹی جنرل سیکرٹری مولانا ابوبکر ڈاہر تھے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری علامہ ثناء اللہ فاروقی مرکزی نائب امیر مولانا افتخار اللہ شاکر مولاناغلام یاسین صدیقی دیگر علماء نے خطاب کیا عالمی حمد و نعت فورم پاکستان کے چیئرمین مفتی سعید ارشد الحسینی نے حمد و نعت اور نظمیں پیش کیں مولانا  قاری معاویہ قادر ڈاہر نے خان پور میں قادیانیت کے آئین سیماوراء  بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں متفقہ قرارداد منظور کرائی جامعہ اسلامیہ محمد بن قاسم کے  سات حفاظ طلبہ کی دستار بندی کرائی گئی کانفرنس میں مولانا پیر عبد الحمید۔ مفتی عبدالحء صادق آباد۔ مولانااسامہ حامد حصار وی ر رحیم یار خان مولانا عمر رفیق جامعہ مخزن العلوم کے استاد حدیث مولانا عبید الرحمن درخواستی جمعیت علماء اسلام تحصیل خانپور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی استاذ القراء قاری عبدالمجید عامر ہرو دیگر علماء نے خصوصی طور پر شرکت کی مولانا قاری ہاشم فاروقی نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا کانفرنس سے مولانا افتخار اللہ شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ہر  فورم میں ہر میدان میں منکرین ختم نبوت آئین پاکستان کے باغیوں کا تعاقب جاری رکھے گی  علامہ ثناء اللہ فاروقی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت  نے امت کو وحدت کی لڑی میں پرو رکھا ہے مولانا غلام یاسین صدیقین کا کے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیادی اساس سے مولاناپیر کفایت اللہ درخواستی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی عالمگیریت اور حفاظت کا ذریعہ ہے اسٹیج پر مولانا عثمان انیس درخواستی مولانا اسد اللہ فاروقی قاری طارق عظیمی قاری ابراہیم مکی حافظ رب نواز خان قاری محمد عاصم۔ مولانا عمر فاروق ڈاہر مولانا نعمت اللہ فاروقی حافظ فدا الرحمٰن قاری محمد ساجد قاری محمد اسلم مشتاق احمد جتوئی ربنواز صدیقی و دیگر علماء موجود تھے کانفرنس کے اختتام پر مولانا پیر کفایت اللہ درخواستی نے اختتامی دعا کروائی۔

کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -