شادی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق

شادی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+سپیشل رپورٹر) شادی کی تقریب میں اندھادھندہوائی فائر نگ سے  نو جوان جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نواحی مو ضع ککسن آبا د کھوہ مو تیاں والا میں تنویر ولد محمد ظفر مرالی کی مہندی کی تقریب کے دوران مبینہ فائر نگ (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
کے دوران 35سالہ مجاہد عبا س ولدہیتم مرالی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مقتول کی بیوہ ماریہ بی بی اور بھائی عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامزد افراد سے انکی پرانی دشمنی چلی آرہی تھی منظم طور پر مجاہد عبا س کو ملزمان شعیب ولد ناصر، صفدر ولدرب نواز،زوہیب ولد نذیراحمد، قسور ولد اقبال نے منصو بہ بندی کے تحت شادی تقریب میں بلایا جہاں دوران مہندی مبینہ طور پر فائرنگ کی آڑ میں سید ھی گولی مار کر اسے قتل کردیا، متاثرہ خاندان نے مجاہدعبا س کے قتل پراحتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال، آر پی ملتان سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرارواقعی سزاکا مطالبہ کیا ہے، سرائے سدھو پولیس نے ماریہ بی بی کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف قتل عمد کا مقدمہ در ج کر لیا ہے،پو لیس نے ایک نا مزد ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم نا م بتانے سے گریزکیا جارہا ہے۔ 
فائرنگ