سندھ، 12 سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن بھی لازمی قرار

سندھ، 12 سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن بھی لازمی قرار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے 12 سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ڈاریکٹوریٹ آف پرایوٹ اسکولز نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کردی۔اس سے پہلے 15 سال کی عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔ اب 12 سال اور اس سے زاد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا۔ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈایریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورہ کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -