مہنگائی میں 1.21فیصد کا اضافہ ریکارڈ،مجموعی شرح 12.94فیصد تک پہنچ گئی:ادارہ شماریات

  مہنگائی میں 1.21فیصد کا اضافہ ریکارڈ،مجموعی شرح 12.94فیصد تک پہنچ گئی:ادارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا آٹا زندہ مرغی آلو گھی مہنگے ہو گئے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت  152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی،آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں  23 روپے سے زائد کا اضافہ،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا،پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا
ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -