شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے سکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے

  شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے سکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی عیادت کیلئے مولانا فضل الرحمن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو گھر کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز نے فضل الرحمن کی سکیورٹی کو اندر جانے سے روک دیا جس پر فضل الرحمن کے سکیورٹی گارڈز سڑک پر کھڑے رہے۔شہبازشریف کے سکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا انہیں مولانا فضل الرحمن کے گارڈز کو اندر بھیجنے کی ہدایت نہیں ملی، اسلئے انہیں نہیں بھیجا جا سکتا، گھر کے اندر نہ جانے کی اجازت پر مولانا فضل الرحمن کے گارڈز نے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہباز شریف کے گارڈز سے کہا اگر کبھی آپ مولانا فضل الرحمن کے مہمان بنے تو ہم بھی آپ کیساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔
سکیورٹی گارڈ

مزید :

صفحہ اول -