زلزلے سے متاثرہ ہرنائی میں متعدد متاثرین اب بھی امداد کے منتظر

زلزلے سے متاثرہ ہرنائی میں متعدد متاثرین اب بھی امداد کے منتظر

  

 ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں متعدد متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، جلال آباد،  کلی شور، کلی وزیر، ا سلا م آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیا، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیاں کی فراہمی کردی گئی ہیں۔تاحال ابھی بھی کثیر تعداد میں متاثرہ افراد اشیا کی عدم فراہمی کا شکوہ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے بعد جتنی جلدی ممکن ہوا ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور کافی حد تک متاثرین کو ضرورت کی اشیا فراہم کر دی گئی تھیں  لیکن دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی آبا دی کے باعث وہاں امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات در پیش ہیں۔

 امداد کے منتظر

مزید :

صفحہ اول -