درازکے ڈیجیٹلائزڈ لاجسٹکس آرم، DEX کی تیسری سالگرہ

درازکے ڈیجیٹلائزڈ لاجسٹکس آرم، DEX کی تیسری سالگرہ

  

کراچی (پ ر)جنوبی ایشیا میں ای-کامرس کے لیڈر دراز (DARAZ)  اِس ماہ اپنے ڈیجیٹلائزڈ لاجسٹکس آرم، دراز ایکسپریس (DEX) کی تیسری سالگرہ منا رہا ہے۔پورے پاکستان،بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور نیپال میں ای-کامرس آپریشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی ڈیجیٹلائزڈ لاجسٹکس کمپنی کے طور پر DEX نے، سنہ 2018ء میں اپنے آغاز سے اب تک تیزی سے ترقی کی ہے اور اِس وقت تک 65ملین کے قریب پیکیجز ڈلیور کیے ہیں۔آج، یہ دراز ای-کامرس پلیٹ پر کی جانے والی خریداریوں میں سے دو تہائی ڈلیور کرتا ہے اور اِس کے ڈلیوری ڈرائیورز کی تعداد تقریباً 6,500 ہے جنھیں ’DEX ہیروز‘  کہا جاتا ہے۔  اس موقع پر دراز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، بیارکے میکل سن نے کہا کہ DEX کے متعارف کرانے کا مقصد سیلرز اور بائرز دونوں کو زیادہ بے جوڑ اور مربوط خدمات فراہم کرنا اور پورے خطے میں ای-کامرس کے لیے راستے کھولنا تھا۔بیارکے میکل سن نے مزید کہا:”یہ ہمارے کاروبارکے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورDEXایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اس نے گزشتہ تین برسوں کے دوران غیر معمولی ترقی کی ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں 240سے زائد لاجسٹکس سہولتوں کے ذریعے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ہر ماہ 6 ملین سے زائد پیکیجز ڈلیور کر سکیں۔“

مزید :

صفحہ آخر -