کراچی سمیت سندھ بھر میں   ڈینگی مچھر کے وار جاری

   کراچی سمیت سندھ بھر میں   ڈینگی مچھر کے وار جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، ماہرین صحت کے مطابق 80 فیصد ڈینگی کے وہ مریض سامنے آرہے ہیں جو ماضی میں بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔  اس ضمن میں ماہر انفیکشن ڈیزیز ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز ڈاکٹر سعید خان نے بتایاکہ خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پہلے سے ڈینگی سے متاثر افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھر تیزی سے پیدا ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -