ڈاکٹر ثانیہ نشتر، قاسم سوری کی زلزلہ متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے ہرنائی آمد

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر، قاسم سوری کی زلزلہ متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے ہرنائی ...

  

ہرنائی(این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی و برائے سماجی تعاون و غربت کا خاتمہ وچیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری زلزلہ متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے ہرنائی پہنچ گئے۔ کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے انکا استقبال کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹرثانیہ نشتر اور قاسم خان سوری نے زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندان سے تعزیت اور زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرملک ظہیرعباس کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئر پرسن ثانیہ نشتر کوکمشنر سبی ڈویژن بالاچ کرد نے زلزلہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نشتر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  قاسم خان سوری نے مکمل مدد دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -