شبقدر، 30سالہ نوجوان کو  نامعلوم افراد نے قتل کردیا

  شبقدر، 30سالہ نوجوان کو  نامعلوم افراد نے قتل کردیا

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر)  30سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ واقعات کے مطابق مٹہ مغل خیل غریب آباد کے30سالہ آصف گل ولد سیدا گل کو نامعلوم افراد نے سرپر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوا۔ پولیس تھانہ خواجہ وس نے مقتول کے بھاائی نقاب گل کی مد عیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلی۔ دریں اثناء ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان، ایس ایچ او شبقدر گل شید خان نے مقتول کے گھر گیا اور ورثاء کو تسلی دی جبکہ تفتیش جدید انداز سے کرنے کا حکم دیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -