بونگی بھٹیاں،نہری پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2بھائی قتل، 4افراد زخمی
اوکاڑہ،چورستہ میانخاں (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) تھانہ چوچک کے علاقہ بونگی بھٹیاں میں نہری پانی لگانے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ،یعقوب نامی شخص موقع پر جاں بحق، ذاکر،عباس،نصرت،ہارون وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ہسپتال میں دوران علاج ہارون بھی چل بسا،،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجاز اور ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار ہسپتال پہنچ گئے ملزموں کو جلداز جلد گرفتار کرکے انصاف کے کہٹرے میں لانے اور زخمی ہونے والے افراد کوہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت۔ مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں چوچک پولیس نے12نامزد جبکہ چھ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا مقدمہ میں تین سگے بھائی عباس،بابر،مصطفی، نور، شفقت، گلزار، قادر،نصراللہ،مقبول،عباس،اظہر اور حسن بھی مقدمہ میں نامزد۔مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ کی تفتیش مکمل میرٹ پر ہوگی۔
دو بھائی قتل