بارسلونا میں لٹیروں کے ہاتھوں پاکستانی نوجوان قتل

بارسلونا میں لٹیروں کے ہاتھوں پاکستانی نوجوان قتل
بارسلونا میں لٹیروں کے ہاتھوں پاکستانی نوجوان قتل

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )نواحی علاقے روبی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پاکستانی کو قتل کردیاگیاہے۔ یہ افسوسناک واردات   جمعہ کی رات 11 بجے ہوئی ،  متاثرہ شخص ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیاتھا۔

تفصیل کےمطابق   روبی کے علاقے ماگی رامونتل کی گلی میں رات 11 بجے  دو نوجوانوں نے د کان پر چوری کی کوشش کی جس پر د کاندار نے مزاحمت کی تو  لٹیروں نے چاقو سے وار کردئیے۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت ہسپتال پہنچنے سے قبل واقع ہوچکی تھی۔

قتل کی واردات پر علاقہ مکینوں کی جانب غم و غصے کااظہار کیاگیاہے۔مقامی آبادی نے پیر کو  دن ساڑھے دس  بجے سٹی کونسل کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے جبکہ احتجاج میں شرکت کے لئے سوشل میڈیاپر کمپین کے ذریعے دعوت دی جارہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -تارکین پاکستان -