ہسپانوی جزیرے میں آتش فشاں کے متاثرین کےلئے حکومتی فنڈ کا اعلان
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز نے آتش فشاں کے متاثرین کے لیے فنانشل ایڈ (مالی امداد) کا اعلان کردیا ہے،جزیرے لاپالما میں آتش فشاں پھٹنے سےچھ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور تقریبا ایک ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں،حکومت کی فنانشل ایڈ کے تحت مکمل تباہ ہونیوالے مکان کے متاثرین کو30240یوروکا معاوضہ ملے گا،20640ہزار ان رہائشی مکانات کے متاثرین کو ملیں گے جن کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور10ہزار ان گھروں کو ملیں گے،جن کے ڈھانچہ تو برقرار ہے اور مرمت ممکن ہوسکے گی،ایسے گھر جو کوٹھیوں کی طرح تھے اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں تو ان کے متاثرین کو80 ہزار یورو ملیں گے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لا پالما آتش فشاں پھٹنے سے لاوا کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی میں 1.2 کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ہے اور 420 ہیکٹر سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، جس کا دائرہ 36.24 کلومیٹر ہے،اعداد و شمار کے مطابق کل 726 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں، ان میں سے بیشتر رہائشی ہیں.