ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں کونسی حکومتی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی ؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں کونسی حکومتی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی ...
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں کونسی حکومتی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی ؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے تدفین اور جنازے کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پرپوری قوم غمزدہ ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے ملکی دفاع میں اہم کرداراداکیا،ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے 3 صدارتی ایوارڈحاصل کیے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے تمام وزرانمازجنازہ میں شرکت کریں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرکی بیٹی جوفیصلہ کریں گی اس کے مطابق تدفین ہوگی،ڈاکٹرعبدالقدیرنے صحت وتعلیم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،ڈاکٹرعبدالقدیرکے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید :

قومی -