"گوری خان کا درد محسوس کرسکتا ہوں کیونکہ میں بھی ۔ ۔ ۔" اداکار شیکھر سمن بھی بول پڑے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔
شیکھر سمن نے شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ ہیرو کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا دل شاہ رخ خان اور گوری خان کے لیے بہت افسردگی کا اظہار کررہا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’بطورِ والدین، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت شاہ رخ خان اور گوری کس مشکل گھڑی سے گُزر رہے ہیں کیونکہ والدین کے لیے اولاد کا دُکھ اور تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔‘
My heart goes out to Shahrukh Khan and Gauri https://t.co/NfuiZvw9JJ a parent i can totally understand what they are going https://t.co/e0bGNbRaT9's not easy for parents to go thru this kind of torment and ordeal no matter what @iamsrk
— Shekhar Suman (@shekharsuman7) October 9, 2021
شیکھر سمن نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنے ماضی کا وہ مشکل وقت یاد کیا کہ جب شاہ رخ خان نے اُن کا ساتھ اور حوصلہ دیا تھا۔
When i lost my elder son Aayush at age 11 Shahrukh Khan was the only actor who came to me personally while i was shooting at film city,hugged me and conveyed his https://t.co/LLwSlEJiOt extremely pained to know what he must be going thru as a father @iamsrk
— Shekhar Suman (@shekharsuman7) October 9, 2021
اداکار نے انکشاف کیا کہ ’جب میں نے اپنے 11 سالہ بیٹے آیوش کو کھویا تو شاہ رخ خان واحد اداکار تھے جو فلم سٹی کی شوٹنگ کے دوران ذاتی طور پر میرے پاس آئے، مجھے گلے لگایا اور تعزیت کی۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بطورِ باپ، مجھے بھی شاہ رخ خان کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور اس آزمائشی وقت میں میری سپورٹ شاہ رخ خان اور اہلخانہ کے ساتھ ہے۔‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر کردی گئی۔
آریان خان کی پہلی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز سیشن کورٹ میں دوسری درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔