ٹوئٹر صارف کی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے سفارش لیکن جواب کیا ملا؟ جانئے

کراچی (ویب ڈیسک) ٹوئٹر صارف نے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے چھوٹی سی سفارش کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محمد جنید نامی صارف نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف کو وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا ہوا ہے۔
محمد جنید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا۔‘صارف نے وسیم اکرم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ مہربانی! مجھے اَن بلاک کردیں۔‘
You must have ticked him off somehow! He’s unblocked you, so maybe think before you tweet this time!! ???? https://t.co/IKMuHGuWgX
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 9, 2021
ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری سفارش کردیں، شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہوجائے۔‘صارف محمد جنید کی سفارش پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’آپ نے خود کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہوگا، اسی وجہ سے وسیم نے آپ کو بلاک کیا۔‘
شنیرا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگلی بار سوچ سمجھ کر ٹوئٹ کرنا۔‘