فیصل مسجد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کس شخصیت کی قبر کے قریب ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے 

فیصل مسجد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کس شخصیت کی قبر کے قریب ہونے کا امکان ...
فیصل مسجد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کس شخصیت کی قبر کے قریب ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل مسجد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیئے جارہے ہیں اور مسجد کو خالی کروا لیا گیاہے ، سیکیورٹی اداروں نے خار دار تار لگانا شروع کر دی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو فیصل مسجد کے گرد تعینات کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر د ی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت تھی کہ ان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے تاہم اہل خانہ کی خواہش ہے کہ تدفین سیکٹر ایچ 8 میں کی جائے لیکن تدفین کا حتمی فیصلہ دو بجے اہل خانہ اور حکومت کے درمیان مشاورت سے کیا جائے گا ۔امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین فیصل مسجد میں ضیاءالحق کے قریب ہو گی تاہم ابھی تک اس حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ سہ پہر ساڑھے تین بجے اداکیئے جانے کا امکان ہے جس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چاروں فورسز کے نمائندے ، وزراءاور دیگر سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہوں گی ۔ جبکہ وزیر داخلہ نے اعلان کیاہے کہ جنازے میں شہری بھی شریک ہو سکیں گی ۔

مزید :

قومی -