عارف والا میں محبوبہ کی بارات والے دن عاشق کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، قتل کر کےفرارہو گیا، پولیس اس کے کواٹر پہنچی تو کیا دیکھا ؟ حیران کن خبر

عارف والا میں محبوبہ کی بارات والے دن عاشق کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، قتل کر ...
عارف والا میں محبوبہ کی بارات والے دن عاشق کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، قتل کر کےفرارہو گیا، پولیس اس کے کواٹر پہنچی تو کیا دیکھا ؟ حیران کن خبر

  

عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں قتل اور مبینہ طور پر نوجوان نے خودکشی بھی کرلی۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف والہ کے علاقے قبولہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی، اور بعدازاں ملزم کی لاش بھی برآمد ہوگئی۔

ایس ایچ او تھانہ رانا عمران کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود جھگیاں موضع چوغطہ میں پیش آیا، جہاں ناصر نامی نوجوان اپنے محلہ کی ایک لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی، لڑکی کی آج بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی جاں بحق ہو گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد نوجوان کی لاش اس کے کوارٹر سے ملی، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، نوجوان نے ممکنہ طور پر گولی مار کر خود کشی کرلی ہے، گولی نوجوان کے سینے میں لگی، اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جب کہ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -