آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، سمندری جہاز سے گرفتار افراد کے موبائل سے تحقیقات کاروں کو ایسی چیز مل گئی کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، سمندری جہاز سے گرفتار افراد کے موبائل سے ...
آریان خان منشیات کیس میں گرفتار، سمندری جہاز سے گرفتار افراد کے موبائل سے تحقیقات کاروں کو ایسی چیز مل گئی کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ان کی تین مرتبہ ضمانت کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر کیس میں نئے نئے انکشافات ہوئے ہیں جوکہ کئی چیزوں سے پردے ہٹا رہے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران نیشنل نارکوٹک بیورو کو گرفتار افراد کے تحویل میں لیئے گئے موبائل فونز میں سے ایک میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ستاروں کے موبائل نمبر ز ملے ہیں، موبائل فونز میں نمبر کوڈ کے اندازمیں درج کیئے گئے ہیں ، پیغامات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہالی ووڈ کے اداکاروں سے منشیات کی بیرون ملک ڈلیوری کا وعدہ بھی کیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کیس میں گرفتار ایک ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا ملا ہے جس میںیہ بات سامنے آئی کہ بالی ووڈ اداکاروں اور ان کی فیملیز کو بھارتی مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ارباز مرچنٹ نے شاہ ر خ خان کے بیٹے آریا ن خان کو بھی منشیات دیں جو کہ چھاپے کے دوران سمندری جہاز میں جاری پارٹی میں موجود تھا ۔

یاد رہے کہ شاہ رخان کے بیٹے آریان سمیت دیگر آٹھ لوگوں کو سمندری جہاز میں جاری پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔گزشتہ روز شاہ ر خ خان کے ڈرائیور کو طلب کرتے ہوئے اس سے بھی تحقیقات کی گئیں ہیں ۔

مزید :

تفریح -