ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ذات اور ذاتی زندگی پر پاکستان  کو ترجیح دی: ایم ڈی واسا لاہور

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ذات اور ذاتی زندگی پر پاکستان  کو ترجیح دی: ایم ...
 ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ذات اور ذاتی زندگی پر پاکستان  کو ترجیح دی: ایم ڈی واسا لاہور

  

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان ایٹمی پروگرام کے بانی اور میٹالرجیکل انجینئر محسن پاکستان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر واسا لاہور کی جانب سے تعزیتی  پیغام جاری کیا گیا جس میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ذات اور ذاتی زندگی پر پاکستان  کو ترجیح دی، واسا کے تمام ملازمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔ 

ایم ڈی واسا کاکہناتھاکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر واسا لاہور تعزیت پیش کرتا ہے،  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، قومی ہیرو کو واسا لاہور سلام پیش کرتا ہے، انہوں نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کی پوری جغرافیائی سیاست کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -