ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر نوازشریف کا بیان بھی آگیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر نوازشریف کا بیان بھی آگیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر نوازشریف کا بیان بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا بیان بھی آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں  نواز شریف نے لکھا کہ "ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ دعا ہے اللہ تعالٰی اُن کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے "۔

یاد رہے کہ  ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔