ایران کا جوہری پروگرام روکنے کے لیے عملی اقدام کریں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو دھمکی دے دی 

ایران کا جوہری پروگرام روکنے کے لیے عملی اقدام کریں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم ...
ایران کا جوہری پروگرام روکنے کے لیے عملی اقدام کریں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو دھمکی دے دی 

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ تہران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کا شدید خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدام بھی کریں گے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان دنوں ویانا مذاکرات میں واپسی کے حوالے سے ایران کے جواب کی منتظر ہے جب کہ تہران ٹال مٹول کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آخری تین برسوں کے دوران میں ایرانی حکام نے یورینیم کی افزودگی میں ایک بڑی جست لگائی ہے۔ وہ آج اپنی تاریخ میں ایٹم بم حاصل کرنے کے قریب ترین نقطے پر ہے۔نفتالی بینیٹ کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوخافی کے بیان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ کوخافی نے اس بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب کی جانب سے ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -