نیشنل ٹی 20 کپ، پہلی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

نیشنل ٹی 20 کپ، پہلی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
نیشنل ٹی 20 کپ، پہلی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناردرن کی ٹیم نے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ناردرن کی ٹیم نے بلوچستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے جگہ پکی کی۔ ناردرن نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد 186 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا۔اوپنر علی عمران نے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ناردرن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سہیل تنویر نے جنید خان کو آخری اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔186 رنز کے تعاقب میں ناردرن کے ٹاپ آرڈر بلےبازوں نے اپنی ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ علی عمران نے ناصر نواز کے ہمراہ 60 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔

 عبداللہ شفیق اور امام الحق کی نصف سنچریو ں کی بدولت بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

مزید :

کھیل -