آزاد کشمیر  ضمنی انتخابات، دونوں حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری 

آزاد کشمیر  ضمنی انتخابات، دونوں حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی ...
آزاد کشمیر  ضمنی انتخابات، دونوں حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری 

  

مظفر آباد(ڈیل پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر میں دو حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ان دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ پاکستان تحریک انصاف جبکہ دوسری سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے خالی کی تھی۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ایل اے 12 کوٹلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  آگے ہیں۔196 میں سے 35پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں  ​پیپلز پارٹی کے عامر یاسین  5495ووٹ لیکر آگے جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے شوکت فرید3261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 3 میر پور کے 147 میں سے 43پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 5929 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید 3179ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

قومی -